پارلیمنٹ سے تناؤ: کویت کی کابینہ نے استعفیٰ پیش کردیا

کویت سٹی :کویت کے وزیر اعظم صباح الخالد الصباح نے ملک کے امیر کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کی جانب سے یہ اقدام پارلیمنٹ میں وزرا کے انتخاب اور دیگر معاملات پر جوابدہی کے لیے پیش ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا۔کابینہ کے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تناؤ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے لیے پہلا بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں