نیب کا ٹولافوج کا نام لیکر ادارے کی توہین کررہا ہے، سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد:ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نیب سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب سے متعلق جو چیزیں میرے پاس آ چکی ہیں وہ آج سینیٹ میں سامنے پیش کروں گامیرے خلاف میڈیا پر ریفرنس سے متعلق خبریں چل رہی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریفرنس کے معاملہ پر نیب پنڈی اور ہیڈکوارٹر کی موقف میں تضاد ہے۔سمجھ نہیں آ رہا کہ نیب کیاندر کیا ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ کیا انجینئر منگی دوبارہ سے انجینئیرنگ میں مصروف ہیں؟نیب راولپنڈی کا ٹولا فوج کا نام لے کر ملک کے اہم ادارے کی توہین کررہا ہے اور سینیٹ آف پاکستان کو پہلی دفعہ نیب سے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کراؤں گا کہ نیب صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بلیک لسٹ ہو


