کوئٹہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جنہیں فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں