ہم ملک اور بلوچستان کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، میر زابد علی ریکی

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء و رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے صوبے کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کو توجہ دینے سے قاصر ہے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی بطور کمانڈر سدرن کمانڈر تعیناتی خوش آئندہے امید ہے وہ واشک، ماشکیل، سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے،واشک میں گزشتہ 20سالوں کے دوران ہونے والی کرپشن کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے، یہ بات انہوں نے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، حاجی زابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کو گزشتہ 20سالوں کے دوران جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ملے ان پر کام نہیں ہوا جسکی وجہ سے علاقہ آج پسماندہ ہے گزشتہ ادوار میں سی اینڈ ڈبلیو واشک نے جتنے بھی کام کروائے ان میں کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے یہاں مخلص سول و عسکری قیادت کی ضرورت ہے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے بطور آئی جی ایف سی (ساؤتھ)جگور،واشک، تربت، ماشکیل، گوادر،تفتان کی بہتری کے لئے بہت سی کاوشیں کیں وہ ایک مخلص اور ترقی پسند افسر ہیں جن سے توقع ہے کہ اب وہ کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی واشک، ماشکیل سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کی بہتری کے لئے کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ واشک کی عوام کی جانب سے کمانڈر سدرن کمانڈ کو ضلع کا دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں ہم ملک اور بلوچستان کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں