بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات بختاور بھٹو کی شادی پر بھی حل نہ ہو سکے
کراچی(این این آئی)بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات بختاور بھٹو کی شادی پر بھی حل نہ ہو سکے ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنوی بھٹو اور ان کے اہلخانہ کو خوشی کے پر مسرت موقع پر شرکت کا دعوت نامہ نہ مل سکا پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئر مین پرسن کاتقریب میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اورمرتضی بھٹو کی بیوہ غنوی بھٹو کے مابین گذشتہ کئی دہائیوں سے سخت اختلافات پائے جاتے ہیں جس کے تحت دونوں خاندان ایک دوسرے کی تقریبات میں شرکت کو غیر ضروری قرار دیتے ہیں۔ اس ضمن میں رواں ماہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے موقع پر بھٹو خاندان کے سیاسی چشم و چراغ غنوی بھٹو انکے بیٹے ذوالفقار جونیئر اور بیٹی فاطمہ بھٹو کو مدعو نہیں کیا جا سکا ہے جس کے تحت انکی کراچی میں میں بھٹو خاندان کی بڑی تقریب میں عدم شرکت متوقع ہے۔


