سینیٹ کو مضبوط کرنے کیلئے انتخابات کا شو آف ہینڈز کے ذریعے انعقاد وقت کی ضرورت ہے،فواد چودھری
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ کو مضبوط کرنے کیلئے سینیٹ انتخابات کا شو آف ہینڈز کے ذریعے انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے اوپن بیلٹنگ سسٹم اختیار کرنا بہت ضروری ہے،حکومت نے سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار کے حوالے سے سپریم کورٹ سے مدد مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سینیٹ انتخابات میں سیاستدانوں کیساتھ ڈیل کرنے پراپنے 20ایم پی ایز کو فارغ کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں سینیٹ انتخابات کیلئے براہ راست انتخابات کا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


