سلیکٹرز کواب اپنی غلط سلیکشن پر غور کرنا ہوگا،حافظ حسین احمد

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرکٹ کھیلنے اور حکومت چلانے میں فرق نظر آگیا ہے اب انہیں حقائق کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے، ملک کا معاشی طور پر دیوالیہ نکل چکا ہے، سلیکٹرز کواب اپنی غلط سلیکشن پر غور کرنا ہوگا، شہباز شریف حکومت کو گھر بھیجنے سے پہلے خوداپنے گھر تشریف لائیں۔ ہفتہ کے روز کراچی میں جیکب آباد کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب کرکٹ اور حکومت میں فرق نظر آرہا ہے آہستہ آہستہ ان کوتمام حقائق تسلیم کرنا پڑ رہے ہیں، کرکٹ میں سلیکشن اور میچ فکسنگ ہوتی ہے جس کا عمران نیازی کو کافی تجربہ ہے اور 2018ء کے انتخابات میں بھی سلیکشن اور میچ فکسنگ کی گئی مگر سیاست اور حکومت کی پیچ پر ایسی بدترین معاشی صورتحال میں بیٹنگ کرنا انہیں مشکل لگ رہا ہے جس کا اعتراف حکومت خود کررہی ہے ایسے اعتراف کے بعد سلیکٹروں کو بھی سوچنا ہوگا کہ ان کی سلیکشن کتنی غلط ثابت ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں