منگچر، برقی قلت کیخلاف زمینداروں نے شاہراہ بلاک کردی

منگچر (نمائندہ خصوصی)منگچر بجلی حالیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف منگچر زمینداروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج قومی شاہراہ بلاک کردی گئی آج احتجاج ریکارڈ کی اگر بجلی بحران ختم نہیں کی گئی تو غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام ہڑتال ودیگر احتجاج کریں گے چوبیس گھنٹوں میں صرف 2سے 3 گھنٹے بجلی ز من زمینداروں اور کسانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے بجلی کی حالیہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جلد ختم نہیں کی گئی تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء سردار زادہ میر حاجی نور احمد لانگو، مفتی ابوبکر، حفیظ اللہ لانگو، سعد لانگو ثناء اللہ، عبدالحئی، عبدالمنان، فضل اللہ، محمداکبر، رحمت اللہ، محمدہاشم، ڈاکٹر یعقوب بلوچ،زاہد بنگلزئی،۔ کبیر احمد نے مینگل ودیگر نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا آج دوپہر کو زمینداروں اور آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیا اس موقع پر کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی دھرنے میں زمینداروں اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کیسکو حکام اور انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردی گئی مگر بجلی کی عدم بحالی کی صورت میں دوبارہ احتجاج پر مجبور ہونگے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو زمیندار کسان دشمن پالیسی پر گامزن ہے اب فصلات، سبزیات اور باغات کو پانی کی ضرورت ہے ایسے وقت میں بجلی فراہم نہ کرنا زمینداروں کی معاشی قتل کے مترادف ہے علاقے کے زیادہ تر آبادی کے معیشت انحصار زراعت پر ہے زراعت کو کیسکو طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ذریعے تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا ہے جس کی ہم مزمت کرتے ہیں چوبیس گھنٹے میں صرف 2 سے 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی زمیندار طبقے سے ظلم زیادتی اور ان کی معاشی قتل کے مترادف ہے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہاہے اگر اس بجلی کی حالیہ طویل لوڈ شیڈنگ ختم کرکے زمینداروں کو ان کے ضرورت کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی گئی تو ہم دوبارہ احتجاج کی راہ اپنائی گے اور اس کی تمام تر زمہ داری حکومت اور کیسکو پر عائد ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں