جیو نیوز کے کیمرہ مین پر تشدد کا مرکزی ملزم کراچی فرار
کیمرہ مین ناصر مغل (بائیں جانب) پر تشدد میںراجہ عثمان ارشد سمیت دیگر تین ملزمان ملوچ ہیں۔
اسلام آباد کی انسدادہ دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت میں جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد کا مرکزی ملزم راجہ عثمان ارشد کراچی فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل 4 ملزمان نے جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل پر اے ٹی سی کے احاطے میں ویڈیو بنانے پر تشدد کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں راجہ عثمان ارشد کے علاوہ تین دیگر ملزمان راجہ انصر، یاسر اور تیمور شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق راجہ عثمان ارشد کے علاوہ دیگر تینوں ملزمان نے 4 فروری تک ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔
اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ راجہ عثمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، وہ بیرسٹر فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کا بیٹا ہے۔
Load/Hide Comments