امن مذاکرات میں سست پیش رفت کے ذمے دار طالبان ہیں، افغانستان

کابل :افغان حکومت نے دوحہ میں جاری امن مذاکرات میں سست پیش رفت پر طالبان پر کڑی تنقید کی ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطاق افغان صدر اشرف غنی کے مشیر وحید عمر نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طالبان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ یہ دیکھنے سے قاصر ہیں کہ امن مذاکرات میں کیا کچھ داؤ پر لگا ہے، فریقین کے مابین مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا تھا اور اس وقت دوحہ میں دوسرا دور جاری ہے، افغان صدر اشرف غنی کے مشیر نے الزام عائد کیا کہ طالبان نے پر تشدد کارروائیاں ترک نہیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں