بلوچستان میں ناخوشگوار واقعات کا نزلہ باہر نہیں مقامی افسران پر گرتا ہے، نواب رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ناخوشگوار واقعات کا نزلہ مقامی افسران پر گرتا ہے باہر کے افسروں کو فرق نہیں پڑتا حالانکہ امن امان وفاقی مقتدر اداروں کے ہاتھ میں ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے رکنیت کے منسوخی کی ایک وجہ وفاق کا بھیجا ہوا پولیس افسر جسے واپس بھیج دیا گیا، لمحہ فکریہ ہے کہ بلوچستان میں جب بھی ناخوشگوار واقعات پیش آتے ہیں نزلہ ہمارے لوکل افسرا ں پر گرتا ہے باہر کے افسروں کو فرق نہیں پڑتا حالانکہ امن امان وفاقی مقتدر اداروں کے ہاتھ میں ہے۔
Load/Hide Comments


