پنجگور، ریٹائرڈ ملازمین ، حقوق عدم توجہی کا شکار
پنجگور (نامہ نگار) پنشینرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ریٹائرڈ ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں ریٹائرڈ ملازمین کو جان بوجھ کر ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی عدم توجہی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی مصروفیات کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کے گروپ انشورنس کے کیسز گزشتہ دو ڈھائی سالوں سے زیر التوا میں ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ریٹائرڈ ملازمین کے گروپ انشورنس کمپنی کے اجلاس تک طلب نہیں کررہاہے دوسرے معاملات کے لیے روز اجلاس طلب کئے جاتے ہیں اور پنشینرز کے مسائل کے حل کے لیے ان کے پاس ٹائم نہیں ہے اور جب سے موجود حکومت وجود میں آئی ہے گروپ انشورنس کمپنی غیر فعال کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ انشورنس کے حصول کے لیے ریٹائرڈ ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کورٹ کے واضع احکامات کیباوجود دو دوسالوں تک کیس پنڈنگ میں ریتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ ریٹائرڈ ملازمیں کوریٹائرڈ کے بعد تمام مراعات یکمشت ادا کئے جائیں انہوں نے کہاکہ بی ایف اور گروپ انشورنس ریٹائرڈ ملازمیں کا حق ہے مگر محکمہ تعلیم اوردیگر محکمیٹال مٹول سے کام لیکر حقوق سے محروم رکھے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرکے ریٹائرڈ ملازمیں کو ان کیحقوق دیئے جائیؑں انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اس سلسلے میں ریٹائرڈ ملازمیں نے ہائی کورٹ بلوچستان سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ھے اور کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کو پابند کیا جائے کہ بلوچستان کے گروپ انشورنس آور بی ایف کی ادائیگی فوری طور پر کی جانے


