لارڈز میں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کیمپ، ظہیر عباس نے بھی ویکسین لگوائی

کرکٹ کے گھر لارڈز میں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے بھی لارڈز میں کورونا ویکسین لگوائی۔
کورونا وائرس کا توڑ کرنے کے لیے دُنیا کے مختلف ملکوں نے اُس کی ویکسین ایجاد کرلی ہے اور برطانیہ بھی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ان دنوں شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ایسا ہی کیمپ کرکٹ کے گھر لارڈز میں بھی قائم کیا گیا ہے جہاں کرکٹرز اور دیگر شخصیات کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں لارڈز میں قائم کورونا ویکسین کے کیمپ میں اُنہوں نے ویکسین لگوائی۔
سابق کپتان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ ویکیسن لگوانے کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں، ویکیسن کے بعد کسی قسم کی نقاہت محسوس نہیں ہو رہی۔
ایشین بریڈ مین نے کہا کہ کہا کہ ہر پاکستانی کو ویکیسن لگوانی چاہیے۔
ظہیر عباس کے علاوہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز بھی انگلینڈ میں ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں