حب ، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ2 افراد جاں بحق

حب(نمائند ہ انتخاب) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2افراد جاں بحق ہوگئے ،نعشیں حب اسپتال منتقل ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ،حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق حب شہراور دوسرے کا کراچی سے بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کے درمیانی رات گئے کوئٹہ کراچی شاہراہ بھوانی کے مقام پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2موٹر سائیکل سوار نوجوان 34سالہ غلام رسول ولدمحمد عثمان ساکن اصغر ی روڈ بسم اللہ کالونی کراچی اور 35سالہ محمد حسیب ولد کریم خان ساکن ساکران روڈ وارہوہ کالونی حب کا رہائشی بتایا جاتا ہے موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کی اطلاع پاتے ہی ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ گئے اور نعشوں کو جا م غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں