جب عمران طاہر کی گوگلی نے اِس وقت کراچی میں موجود باؤچر کی زندگی بدل دی

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے معروف وکٹ کیپر بیٹسمین مارک باؤچر ان دنوں اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کراچی میں موجود ہیں۔

مارک باؤچر 2012 میں پیش آنے والے ایک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینی پڑی تھی۔

2012 میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان سریز تھی اور کاؤنٹی کلب سمرسیٹ کیخلاف پروٹیز پریکٹس میچ کھیل رہے تھے۔ میچ کے 46 ویں اوور میں لیگ اسپنر عمران طاہر کی گوگلی گیند اسٹمپس سے ٹکرانے کے بعد مارک باؤچر کی بائیں آنکھ میں لگی اور باؤچر زمین پر گر گئے۔

کچھ ہی دیر میں انہیں گراؤنڈ سے جانا پڑا اور ان کی آنکھ سے خون بھی نکلتا ہوا دکھائی دیا۔ باؤچر کی آنکھ کی 3 گھنٹے طویل سرجری بھی کی گئی اور اسی دوران باؤچر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کل مدمقابل ہوں گے
اس حادثے نے مارک باؤچر کے انٹرنیشنل کیریئر کو ختم کردیا اور سرجری کی وجہ سے ان کی بائیں آنکھ کی بناوٹ بھی متاثر ہوئی۔
ان دنوں جنوبی افریقا کی ٹیم 14 برس بعد پاکستان کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری یعنی کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے۔
اس حوالے سے جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچرکا کہنا ہے کہ ریورس سوئنگ ٹیسٹ میچ کا اہم ہتھیار ہوسکتا ہے، مقابلے کیلئے کمبی نیشن بنالیا ہے،کچھ سرپرائززبھی ہوسکتے ہیں۔
باؤچر نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب پاکستان کھیلنے آتے تھے اس وقت یہاں کنڈیشنز مختلف ہوا کرتی تھیں اب تھوڑی مختلف ہے۔
مارک باؤچرکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اچھی تیاری کی ہے، امیدہے ٹیسٹ سیریزمیں اچھے مقابلے ہوں گے، کھلاڑی اب بائیو سیکیور ببل کے عادی ہوگئے ہیں، مگریہ سلسلہ جتنا جلد ختم ہواچھا ہے۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سیریزمیں ریورس سوئنگ ایک اہم ہتھیارہوسکتی ہے میچ کے لیے کمبی نیشن بنالیاہے، میچ میں کچھ سرپرائزبھی ہوسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میچ میں 20 وکٹیں لینے کے لیے جائے گی اور دفاعی حکمت عملی نہیں ہوگی، پہلی اننگز میں بڑا اسکوربہت اہم ہوگا، ایشیا میں پہلے کھیلتے ہوئے بڑی اننگزکھیلنا بہت ضروری ہے، بابراعظم بہت اچھے پلیئرہیں مگر ہم نے کسی ایک کوٹارگٹ نہیں کیا، ہمیں اپنی ٹیم پربھروسہ ہے وہ کنڈیشنزکی پرواہ کیے بغیرپرفارم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں