مثبت کورونا مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کی اجازت دینگے،یاسمین راشد
لاہور،پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہے کہ مثبت کورونا وائرس ٹیسٹ کے حامل افراد کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی اجازت دے دی جائیگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ گھروں میں آئسولیٹ ہونے سے متعلق پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مثبت کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں علیحدہ رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق مثبت کورونا ٹیسٹ والے مریض کی ہوم آئیسولیشن کی کچھ شرائط اور ضوابط ہوں گے۔
Load/Hide Comments