پروفیسر رشید سیال کاکڑ نے آخری سانس تک پشتونوں کے حق خودارادیت کی جدو جہد کی، پی ایس ایف

کوئٹہ:پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل نے اپنے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور دیرینہ ساتھی پرفیسر رشید سیال کاکڑ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے فخرافغان باچاخان کے سچے پیروکار کی حیثیت سے مظلوم پشتون قوم کے حقوق اور حقِ خود ارادیت کیلئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہے.
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پروفیسر رشید سیال کاکڑ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے فکرِ باچاخان سے وابستہ ہوکر مرتے دم تک اپنے نظریات پر ثابت قدم رہے. پشتون قومی تحریک میں وہ امر ہوگئے.

پرفیسر رشید سیال کاکڑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم کے تمام ارمان پشتون افغان وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے تهے. انہوں نے سب سے بڑھ کر ایک استاد کی حیثیت سے علم کی روشنی پشتون وطن میں پھیلانے کی بھر پور کوشش کی اور پشتون افغان وطن کے باسیوں کو سامراجیت سے ڈٹ کر لڑنے کا درس دیتے ہوئے فکرِ باچاخان سے جڑے رہے. انہوں نے ہر اول دستہ کی حیثیت سے فکر باچاخان کے فلسفے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا. پشتون ایس ایف ان کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے جبکہ سوگواران کے غم میں برابر کی شریک ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں