کراچی میں گیس ناپید، شہری لکڑیاں جلانے پرمجبور

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا جب کہ شہر قائد شہری لکڑیاں جلا کر کھانے پکانے پر مجبور ہیں۔
سردیوں میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی گیس کی قلت بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کے بعد گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے، کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ دِنوں تک پہنچ گئی ہے اور علاقہ مکین لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔
گیس کے بحران میں مبتلا شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے کیونکہ موجودہ مہنگائی میں لکڑیوں کا بطور ایندھن استعمال، لاکھوں شہریوں کے چولہے ٹھنڈے اور ماہانہ بجٹ میں آگ لگا دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں