کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پہلی اننگز میں پروٹیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا 4 وکٹ پر 33 رنز کے ساتھ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے کپتان بابر سمیت 4 پاکستانی کھلاڑی ٹھکانے لگادیے
پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے وکٹ دیے بغیر ٹیم کا اسکور 79 رنز پر پہنچا دیا ہے اور قومی ٹیم کو اب تھی جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 141 رنز درکار ہیں۔
اظہر علی 25 اور فواد عالم 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز پہلے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پھر پاکستان کے بھی 4 کھلاڑی 27 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments