کرونا ویکسین کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے،عالمی ادارہ صحت

نیویارک، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف کوئی بھی ملک تنہاجنگ نہیں لڑ سکتا، ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرنس میں صورتحال کو عالمی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا میں ہزاروں افراد اس سے نجات پانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں طبی عملے کو ضروری سامان پہنچانا ایک سنگین مسئلہ ہے، چوہتر ممالک کو سامان بھیج چکے ہیں، مزید ساٹھ ممالک میں سامان بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کی ویکسین کی تیاری میں بارہ سے اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔
ا

اپنا تبصرہ بھیجیں