کوہلو،میڈیکل نشستوں پر غیر مقامی طلبہ کیخلاف انتظامیہ سے آخری مذاکرات کے بعد عدالت سے رجوع کا فیصلہ

کوہلو (طاہر مری /انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں بدھ کے روز میڈیکل نشستوں میں غیر لوکلز طلبہ کے انتخاب کے خلاف آ ل پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اجلاس میں رہنماوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو کی میڈیکل نشستوں پر غیر مقامی طلبہ کا انتخاب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا میڈیکل کیمپ کے بعد آخری بار ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر کے دروازے پر دستک دینگے اس کے بعد عدالت سے انصاف کے لئے رجوع کرینگے ہمارے حساس مسئلے کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا جارہا ہے ضلع کے غریب اور تعلیم یافتہ نوجوان ضلع کے کوٹہ میں انتخاب سے رہ رہے ہیں مگر غیر مقامی طلبہ کو نشستوں پر ترجیحی دیا جارہا ہے جو کے مقامی طلبہ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے اس عمل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا غیر مقامی طلبہ کے لوکل سامنے آئے ہیں ان میں دستخط اور ریکارڈ سے یہ عیاں ہے کہ ان کو گزشتہ چند سالوں میں میڈیکل سیٹوں کی غرض سے ہی بنایا گیا ہے جعلی اور شارٹ کٹ طریقے استعمال کرکے بنائے گئیں ہیں ڈی سی کوہلو سے آخری ملاقات کرکے عدالت سے رجوع کریں گے مقامی طلبہ کو انصاف دینے تک دم سے نہیں بیٹھے گے کوہلو میں ہمیشہ غیر لوکلز کو وفاقی اور صوبائی خالی اسامیوں پر بھرتی کرکے مقامی افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جسکے باعث آج ہمارے پڑھے لکھے نوجوان یومیہ اجرت پر مجبور ہیں حالیہ میڈیکل سیٹوں میں غیر مقامی طلبہ کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں،سول سوسائٹی و طلبہ قومی اورحساس معاملے پر یکجا ہیں اور انصاف کے لئے آخری حد تک جائیں گے اس موقع پر کئی طلبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو وہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہونگے کیونکہ ان کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور والدین نے بڑی مشکلوں سے پیسے اکٹھا کرکے تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا ہے مگر یہاں انصاف کی حد یہ ہے کہ بجائے ہم مقامی طلبہ کے غیر مقامی طلبہ کو ہمارے کوٹہ پر منتخب کیا جارہا ہے اس عمل سے دلبردشتہ ہوگئے ہیں اور انصاف کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اجلاس کے آخر میں تمام سیاسی پارٹیوں سے دو سینئر ممبران پر مشتمل کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیااور اس حوالے سے دوسرا اجلاس بروز منگل ڈسٹرکٹ پریس کلب میں منعقد ہوگا اور غیر مقامی طلبہ کے میڈیکل نشستوں پر انتخاب کے خلاف حتمی جدو جہد کا آغاز کیا جائے گامنعقدہ اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک گامن مری،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر چیئرمین محراب بلوچ،قبائلی رہنماء وڈیرہ اصغر خان مری،جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی سینئر رہنماء میر قیوم مری،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میر بہاول مری،حکمراں جماعت باپ سے روزی خان، پشتونخوا کے ضلعی صدر جمعہ خان،بی این پی عوامی کے اشرف مری،مری اتحاد کے ضلعی رہنماء غازی خان،یوتھ کے صدر مصری خان مری،ڈاکٹر فورم سے ظہور مری و دیگر وحید بلوچ فاروق مری،تاج محمد مری،وڈیرہ سلطان،مولانا امین قیصرانی،غلام بخش،علی نواز پوادی،جان محمد بلوچ و دیگر نے شرکت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں