کورونا،اے ڈی بی نے پاکستان کو 20 لاکھ ڈالرز گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد ,ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق گرانٹ سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے آلات اور ادویات خریدی جا سکیں گی،گرانٹ سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بہتر کیا جا سکے گا۔اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی نے اس سے قبل پانچ لاکھ ڈالرز کی گرانٹ منظور کی تھی۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔
Load/Hide Comments