پی آئی اے کا ملائشیا میں روکا گیا طیارہ کوالالمپور سے اسلام آباد کیلئے روانہ

کوالالمپور: ملائشیا نے پی آئی اے کے روکے گئے بوئنگ 777 طیارے کو واپسی کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ طیارہ آج سہ پہر 4 بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا، بوئنگ 777 کو 2 دن پہلے پی آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا، کلیئرنس ملنے پر پی آئی اے عملہ جہاز واپس لانے کیلئے بدھ کے روز ملائشیا پہنچا تھا۔ قبل ازیں ملائیشیا میں حکام نے لیز ادائیگی پر پی آئی اے طیارے کو روک لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں