یکم فروری سے تربت یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا
تربت:رجسٹرار آفس یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیاہے کہ تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس تربت اور گوادرکیمپس میں موجودہ بیچزکے طلبہ وطالبات کے لئے یکم فروری 2021سے کلاسز کاآغازکیاجائے گا۔ تمام طلبہ وطالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلاسز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اعلامیے کے مطابق مین کیمپس تربت میں فال 2020 سمسٹرکے فائنل امتحانات 11فروری 2021سے شروع ہوں گے جبکہ گوادرکیمپس میں فال 2020 سمسٹرکے فائنل امتحانات 15فروری2021سے شروع ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق مین کیمپس تربت میں نئے بیچ سپرنگ2021سمسٹرکے طلبہ وطالبات کے کلاسز کاآغاز 11فروری سے ہو گا جبکہ گوادرکیمپس میں نئے بیچ سپرنگ2021سمسٹرکے طلبہ وطالبات کے کلاسز کاآغاز 22فروری 2021سے ہوگا۔اعلامیے میں تاکید کی گئی ہے کروناوائرس سے بچاو اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لئے یونیورسٹی کے تمام کمپسز میں تمام ایس اوپیز بشمول چہرے پرماسک پہنا او ردیگر احتیاحی تدابیر پرعمل کرنا اساتذہ کرام،اسٹاف اور طالب علموں پرلازم ہوگا۔


