بلوچستان اسمبلی میں اراکین کی غیر سنجیدگی، دو مرتبہ کورم توڑاگیا
کوئٹہ (ا سٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی میں غیر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ رواں اجلاس میں 26جنوری کو سرکاری کارروائی کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی موجودگی میں کورم کی نشاندہی کردی جس پر کورم کے کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں لیکن کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کو سرکاری کارروائی کے بغیر ختم کردیا گیا جمعہ کے ر وزغیر سرکاری کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رکن مبین خلجی نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعداجلاس کو پیر تک ملتوی کردیا گیا بلوچستان اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن کی غیر سنجیدگی کے سبب آڈیٹر جنرل 2019-20کی رپورٹ ٹیبل نہ ہوسکی بہت سے اہم مسائل کے حوالے سے بحث نہ ہونے سے حکومت اور اپوزیشن کی غیر سنجیدگی کااندازہ کر سکتے ہیں حالانکہ صوبے یں بہت سے بحران ہیں۔ لیکن غیر سنجیدگی کے باعث اسمبلی اجلاس میں بحث نہ ہوسکی


