پسنی میں تالہ وڑ گروہ سرگرم، تین دکانوں کے تالے توڑنے کی کوشش
پسنی (نامہ نگار)پسنی میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، تالہ توڑ گروہ بھی سرگرم،گزشتہ دن پسنی ہور میں 10 لاکھ روپے کی یاماہا انجن چوری ہوئی تھی عوامی حلقوں نے پولیس سے پٹرولنگ بڑھانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق پسنی شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے تالہ توڑ گروہ سرگرم ہے گزشتہ رات وارڈ نمبر سات میں تین دکانوں کے تالے توڑنے کی کوشش کی ہے جبکہ اور پسنی ہور میں دوستدل نامی شخص کی کشتی سے دس لاکھ روپے کی یاماہا انجن بھی چوری ہوئی تھی علاوہ ازیں وارڈ نمبر سات کے گھروں میں برتن اور دیگر اشیاء کے چوری کی بھی اطلاعات ہیں عوامی حلقوں نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے تاکہ چوری کی وارداتوں میں قابو پایا جا سکے۔
Load/Hide Comments


