بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید کمی
کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آئی ہے، محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے 714 ٹیسٹ کیئے گئے جن سے 6 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کوورنا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کی شرح 0 اعشاریہ 8 رہی ہے۔
کوئٹہ سے 3 نئے کورونا کیسز، لسبیلہ سے 2 کیسز اور نوشکی سے 1 کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 18 ہزار 815 ہو گئی ہے۔
صوبے میں کورونا کے مزید 8 مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد یہاں صحت یاب افراد کی تعداد 18 ہزار 429 ہو گئی۔
محکمۂ صحت بلوچستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 191 ہے، جبکہ اب تک اس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 195 ہے۔
Load/Hide Comments


