ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، چیف سیکرٹری

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر نے کہاہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکے،کوئٹہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرکے تکمیل تک پہنچایاجائے،منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری بلڈنگ، کمشنر کوئٹہ اسفندیار خان کاکڑ، ڈی سی کوئٹہ اورنگزیب بادینی،ٹیکنیکل ایڈوائزر بھی ان کے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرچیف سیکرٹری کا ترقیاتی اسکیموں کا مقررہ وقت تک مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کیا جائے۔ دن رات ایک کرکے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔ چیف سیکرٹری کا جونیئراسسٹنٹ کالونی کا بھی دورہ کیا،انہوں نے کہاکہ کالونی میں جدید معیار کے خوبصورت اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی تجویز ہے لوگوں کو اچھے معیاری گھر دیں گے، جس میں زندگی کی ہر سہولت موجود ہو گی بلکہ کالونی میں پلے گراونڈ، شاپنگ مال، پارک بھی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں