گوجرانوالہ، جعلی پیر نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں جعلی پیر نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر سے گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لیے وہ پیر کے پاس تعویذ لینے گئی تھی جہاں اس سے زیادتی کی گئی۔متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ جعلی پیر شفقت محمود عرف باباجی نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور وہ بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


