کورونا وائرس، ملک میں مجموعی اموات 24ہوگئیں

دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا سبب بننے والے کورونا وائرس سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا ہسلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1775سے تجاوز کرگئی جبکہ آج مزید 4 اموات کے بعد اب تک 24افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات 31مارچ کو ریکارڈ کی گئیں، جہاں سندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا جس کے باعث ایک روز میں 5 اموات سامنے آئیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پیر کی صبح مزید 2 اموات کی تصدیق کی، بعد ازاں ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید 3 مریضوں کے جاں بحق ہونے کا بتایا جس کے بعد پنجاب میں اموات 11 ہیں تاہم ابھی سرکاری سطح پر یہ تعداد 9 بتائی گئی ہے، علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 5، سندھ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس مہلک وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔اگر مجموعی طور پر ملک میں کیسز کو دیکھیں تو پنجاب سب سے آگے ہے اور وہاں 651 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس کے بعد سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 556 ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں