اے آر رحمان نے زیادہ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بھارت کے آسکر ایواڈ یافتہ موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان) کا کہنا ہے کہ مجھے بہت زیادہ آفرز قبول کرنے کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ ہمیں کام کے میعار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ چند سالوں سے گلوکار و موسیقار اے آر رحمان بالی وڈ فلموں میں گلوکاری کرتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے آر رحمان نے بتایا کہ ‘میرے خیال میں، میں ابھی جتنی فلموں میں کام کر رہا ہوں اس سے خوش ہوں، میں ان ہی لوگوں کے ساتھ کام کرتا ہوں جن سے مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں بار بار ان ہی لوگوں کے ساتھ کام کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت ساری آفرز قبول کرنے کی فکر نہیں کیونکہ ہمیں کام کے میعار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
3 دہائیوں سے انڈسٹری میں کام کرنے والے اے آر رحمان نے ایوارڈ کے حوالے سے کہا کہ ایوارڈ اہم ہیں لیکن یہ منزل نہیں ہیں۔
مقبول بھارتی موسیقار اور گلوکار نے گزشتہ سال بالی وڈ کی دو فلموں کے لیے کام کیا تھا جن میں ‘شکارا’ اور ‘دل بیچارا’ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں