"کوئی بھوکا نہیں سوئے گا” پروگرام جلد لانچ ہوگا،فیصل جاوید

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد پروگرام "کوئی بھوکا نہیں سوئے گا” لانچ کرنے جا رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ملک سے غربت کا خاتمہ ہے۔ سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملک بھر میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے گا – یہ ریاست مدینہ کی طرز کی سوسائٹی قائم کرنے کی جانب ایک بہت بڑا اقدام ہوگا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں میں پناہگاوں کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے جبکہ احساس پروگرام کے تحت کئی دیگر پروگرام جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں