اسلحہ کے زور پر خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار
حافظ آباد: پولیس نے خواجہ سرا کو اغوا کرکے زیادتی کانشانہ بنانے والے چار ملزمان میں سے دو کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ونگے کا رہائشی خواجہ سرا نہر قلعہ رامکور کے قریب کھڑا تھاجہاں سے اسے چار افراد اسلحہ کے زور پر ایک گاڑی میں ڈال کراغوا کرکے اجنیانوالہ لے گئے، ملزمان نے اسے ایک کمرے میں بند کردیا اورزیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے جسم کے نازک حصے کو کاٹ کر زخمی کردیا۔
پولیس تھانہ صدر نےمتاثرہ خواجہ سرا کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ باقی دوملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments


