شہباز شریف نے آتے ہی توپیں حکومت کی طرف کر دیں، فردوس عاشق
اسلام آباد ,وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے واپس آتے ہی توپوں کا رخ حکومت کی طرف کر دیا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ مل کر کورونا وائرس کے خلاف کام کریں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شہباز شریف کے بیانات سے قومی یک جہتی متاثر ہوتی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مسئلے پر سیاست کو قرنطینہ کر دیں۔
Load/Hide Comments