زبیدہ جلال سے لالہ رشیددشتی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے لالہ رشید دشتی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقہ کی سیاسی صورتحال اور صوبائی و وفاقی حکومتوں کی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،بی اے پی کے ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور لالہ رشید دشتی نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ملاقات کرکے حلقہ کے مسائل پر وفاقی حکومت کی توجہ دلانے اور روزگار کے مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت کی، ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقے کی ترقی، قیام امن، روزگار کی فراہمی اور زیر تکمیل حکومتی منصوبوں کے بارے میں جامع حکمت عملی بنانے کے ساتھ وفاقی حکومت سے ضلع کیچ کے لیے مزید ترقیاتی منصوبوں اور روزگار کی فراہمی کے لیے تجاویز دینے پر اتفاق کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلع کیچ کے پسماندہ علاقوں میں قیام امن اور لوگوں کی بہتری،معاشی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے اور علاقہ میں صحت و صفائی اور ایجوکیشن کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کو قائل کرکے مزید ایسے منصوبے شروع کئے جائیں جو مفاد عامہ کے مطابق ہوں اور ان سے لوگوں کو سہولت مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں