شاہی محل قلات میں بیٹھک،پرنس محمد احمدزئی بلوچ سے سردارزادہ سعید لانگوکی ڈھلومسئلےپربات چیت

قلات :پرنس آغا عمر جان احمد زئی بلوچ اور خان آف قلات کے صاحبزادے پرنس محمد احمد زئی بلوچ سے سردار زادہ میر سعید جان لانگو اپنے قوم کے طائفوں کے سربراہان کے ساتھ شاہی محل قلات آکر ملاقات کی اس موقع پر پرنس آغا قلندر جان احمد زئی، میر گہور خان ساتکزئی و دیگر معتبرین بھی موجود تھے اس موقع پر سردار زادہ میر سعید جان لانگو نے بلوچی رسم رواج کے مطابق بلوچی احوال بھی دی اور ڈھلو مسلئے پر بات چیت کی اس موقع پر پرنس عمر جان احمد زئی نے بلوچی روایات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ یہ گھر بلوچ قوم کا گھر ہے جتنا بڑا نام اس گھر کا ہے اتنا ہی اس کے مکینوں کی فراخ دلی بھی ہے ہم چاہتے ہیکہ بلوچ قوم اپنی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے تمام تنازعات کو رسم و رواج کے مطابق ختم کریں۔اس موقع پر سردارزادہ میر سعیدجان لانگو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے واقعہ ڈھلو کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ گھر اور خاندان بلوچستان کے تمام قبائل اور اقوام کے لئے قابل احترام و افتخار ہے بلوچوں کا کوئی قبیلہ خان آف قلات یا اس کے خاندان کے ساتھ محاذ آرائی کا سوچ بھی نہیں سکتا، لانگو قبیلہ خان معزم کے ساتھ ہر محاز پر صفحہ اول کے دستے میں ہمیشہ ساتھ رہ کر مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی رہیگا سردارزادہ میرسعیدجان لانگو نے اس بات پر زور دیاکہ ہمارے صفوں میں چپھے دشمن کو تلاش کیاجائے جو ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہا ہے تاکہ بلوچ قوم پر ان آستین کے سانپوں کو آشکار کیا جاسکے اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جائے انہوں نے کہا کہ اراضیات کا مسئلہ بلوچستان کے ہر علاقہ میں موجود ہے جن کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق حل کیا جاتا رہا ہے اور یہ مسئلہ بھی علاقائی رسم و رواج کے مطابق حل کیاجائیگا اس موقع پر ڈھلو کے مسئلے کو سوشل میڈیا کے ذریعہ غیر ضروری طور پر اچھال کر خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں