بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات، حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔یہ ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں پی پی پی کے جمیل سومرو، ناصرشاہ، سعید غنی اور جے یو آئی کے راشد سومرو بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں لانگ مارچ اور سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 26 مارچ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں