جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس مسترد کرنے کی قراردادیں پارلیمنٹ میں جمع کرادیں
اسلام آباد:جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے متعلق متنازع صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں الگ الگ قراردادیں پیش کردیں۔ سینیٹ سیکریٹریٹ میں قرار داد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اور قومی اسمبلی میں چترال سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کی۔جماعت اسلامی کے امیر نے اپنی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس کا ایک ایسے وقت میں اعلان کیا جب معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت عظمی کے روبرو زیر التوا ہے۔مزید یہ کہ حکومت، اسی حوالے سے قومی اسمبلی میں آئین میں ترمیمی بل پیش کرچکی تھی۔قراردادوں میں جماعت اسلامی کے قانون سازوں نے آرڈیننس کی زبان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ اسے مشروط بنانے کے حکومت کے اقدام پر بھی اعتراض کیا ہے۔
Load/Hide Comments


