خبرسب کے پاس پہنچ گئی ہوگی کہ اس الیکشن کے بھی ریٹ لگناشروع ہوگئے ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہاہے کہ ماضی میں بھی ارکان پیسے لے کر ووٹ اور ضمیر بیچتے رہے لیکن پہلی بار عمران خان نے حکومت کی پرواہ کیے بغیر 20 ارکان کی رکنیت معطل کی۔
انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم اوپن بیلٹ کو سازش قرار دے رہی ہے، جو وڈیو منظرعام پر آئی وہ 2018کےالیکشن کی ہےجس میں نقدپیسہ لیاجارہاہے، سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ خریدنا پہلی بار نہیں کافی عرصے سے ہورہا ہے۔
سینیٹ الیکشن 2018: کے پی اسمبلی کے ارکان کی مبینہ خرید و فروخت کی وڈیو سامنے آگئی
اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کی طاقت بندوقوں سے نہیں بلکہ عوام کے نظام کو بہتر سمجھنے سے آتی ہے، قوم کو نظر آنا چاہیے کہ منتخب نمائندگان کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے بیانات دیکھ لیں جوماضی میں سینیٹ الیکشن سے متعلق تھے، چارٹرآف ڈیموکریسی میں انہوں نےفیصلہ کیاکہ غیرشفاف طریقےسےووٹوں کوخریدنے کاسلسلہ ختم کیاجائے، ہم اگر طریقہ کار نہ بدلتے تو تحریک انصاف کی ایک یا دو سیٹیں اور نکل آتیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ ممبران کی رکنیت ختم کی۔
اسد عمر نے کہا کہ سیاستدان جو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ان کی دہاڑی لگنے والی ہے ، ان ہی وجوہات کے سبب ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، یہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں، پاکستان میں بدقسمتی سے جرم سیاست اورجمہوریت سے جڑجاتے ہیں،خبرسب کے پاس پہنچ گئی ہوگی کہ اس الیکشن کےبھی ریٹ لگناشروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ کمانے کے عمل کو بل کے ذریعے ختم کیا جائے گا، فیٹف بل میں جب مشترکہ ووٹنگ کی باری آئی تواکثریت اپوزیشن کی تھی یہ ووٹ پورے نہیں کرپائے، حکومت نےفیصلہ کیاکہ آئین کےدائرےمیں الیکشن میں ضمیر بیچنےکوختم کیاجائے، سپریم کورٹ حقیقت دیکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں