امریکا میں کورونا وائرس کے باعث پہلے رکن کانگریس کی موت

ڈیلاس: امریکا میں کورونا وائرس کے باعث پہلے رکن کانگریس کی موت واقع ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ریپبلکن رکن رون رائٹ نے 21 جنوری کو کورونا سے متاثرہ ایک شخص سے ملاقات کے نتیجے میں وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ شروع ہی سے ان میں کورونا وائرس کی بڑی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں رون رائٹ اور ان کی اہلیہ کا علاج کیا جارہا تھا جہاں وہ جان بر نہ ہوسکے اور 67 سال کی عمر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ اس سے قبل رو رائٹ کینسر کے علاج معالجے باعث کئی پیچیدگیوں کا سامنا کررہے تھے۔ واضح رہے کہ رون رائٹ کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والے ایوان نمائندگان کے پہلے رکن ہیں۔ریپبلکن رکن کانگریس ران رائٹ 2018 میں کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار اموات ہوئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پونے پانچ لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں