حکومت نے صدر کے ائینی عہدے کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صدر کے ائینی عہدے کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے سینٹ اور قومی اسمبلی کے ہوتے ہوئے صدرارتی ارڈینیس کا کوئی جواز نہیں بنتا یہ غیر قانونی عمل ہے جسکے خلاف ہم نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا 26 مارچ کو اسلام آبادمارچ کے سامنے حکومت ریت کی دیوار ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ مارچ کسی صورت واپس نپہیں لوٹے گا بلکہ عمران خان کے استعفٰی کے سات ہی ہماری واپسی ممکن ہوگی انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے ملک میں عوام کی زندگی آجیرن بنا دیا ہے حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا نا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سینٹ کے الیکشن کو منتازعہ نہ بنائے اوپن بیلٹ کا قانون اس لیئے لانا چاہتی ہے کیونکہ وزیر اعظم کو اپنے ممبران پر اعتماد نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو خوفناک حالات کے جانب لے جانے والے ملک کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے اسلام آباد میں جاری احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہم اور ملازمین ملکر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ صدر اپنے اپکو بلا وجہ متنازعہ نہ بنائیں وہ پورے ملک کے صدر ہیں یا پھر صرف پی ٹی ائی کے انھیں وضاحت کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی اور وفاقی ملازمین کو اپس میں لڑانا چاہتی ہے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور صوبائی ملازمین کا معاملہ صوبوں کے سپرد کرنا انکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کے مترادف عمل ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وژن اور قومی بیانوے ووٹ کو عزت دو کے قومی نعرے کو بڑی پذیرائی عوام میں مل چکی ہے پی ڈی ایم کی تحریک جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے حکومت ملک میں مہنگائی کو کم کرنے کے بجائے اسمیں مزید اضافہ کر رہی ہے ائے روز بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر ضروری اشیاء میں اضافہ کررہی ہے اور عوام کو صبر کرنے اور انتظار کرنے کا کہہ ررہے ہیں عوام پہلے ہی مہنگائی کے زخموں سے چور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی ہی عوام کا درد رکھتی ہے تو ملک میں خوردنی اشیاء بجلی گیس اور پیٹرولیم کے مصنوعات میں پچاس فیصد کمی کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن ہر صورت ضرور استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مارچ میں سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لیگی انہوں نے کہا کہ ہم کسی صو رت میدان حکومت کیلئے خالی نہیں چھوڑ نا چاہتے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بھیکرنے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہو گی انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو خیر باد کہنے کا اپشن کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں جسکا حکومت کو خیال ہی نہیں ائیگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ماضی میں عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں پر پانی پھیر دیا اب وہ عوام سے فون پر ایک اور شوشہ چھوڑ کر میاں نواز شریف کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسکی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں ملی گی انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کی آڑ میں ایک سویلین ڈکٹیٹر بننے کی کوشش کررہے ہیں انکی پارٹی مختلف گروپوں میں بٹ چکی ہے اور جلد پی ٹی ائی کے اراکین اسمبلی اپنی پارٹی کو چھوڑ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں