ملازم دشمن سرکار کی ضد ملک گیر مظاہروں کو جنم دے رہی ہے،شیری رحمان

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پر امن احتجاج پر پولس تشدد قابل مذمت ہے، ملازم دشمن سرکار کی ضد ملک گیر مظاہروں کو جنم دے رہی ہے،گرفتار ملازمین کو جلد رہا کیا جائے۔اپنے بیان میں سینٹر شیری رحمان نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے پر امن احتجاج پر پولس تشدد قابل مذمت ہے،گرفتار ملازمین کو جلد رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ لاٹھی گولی کی سرکار مذاکرات کرنا جانتی ہی نہیں، نا اہل حکومت نے وفاقی دارالحکومت کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے باوجود وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،حکومت کی شاہ خرچیاں بند نہیں ہوئی،سادگی کی پالسی صرف سرکاری ملازمین پر لاگو کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ملازم دشمن سرکار کی ضد ملک گیر مظاہروں کو جنم دے رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں