کسانوں کامودی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان

نئی:مودی کے ستائے کسانوں نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کر دیا، راجستھان میں کل سے ٹول ٹیکس نہیں دیا جائے گا، مشترکہ کسان مورچہ نے 18فروری کو بھارت بھر میں ٹرینیں بند کرنے کا پلان بنا لیا،بھارتی کسانوں کا متنازع زرعی قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج مسلسل جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں میں پنجاب کے ارکان نے بی جے پی رکن کو آڑے ہاتھوں لیا، پنجابی رکن اسمبلی نے خطاب میں کہا ہے کہ اگر کسانوں کے ساتھ یہی سلوک کریں گے تو مودی سرکار مزید ذلیل ہو گی،کسانوں کے معاملے پر بھارتی پارلیمان میں گرما گرمی، لوک سبھا میں پنجاب کے ارکان نے بی جے پی رکن کی خوب درگت بنائی، بھگونت مان نے خطاب میں کہا ہے کہ اگر کسانوں کے ساتھ یہی سلوک کریں گے تو مودی سرکار ذلیل ہی ہو گی، رنویت سنگھ نے کہا کہ مذاکرات ہو چکے ہیں اب بس متنازعہ قوانین واپس لیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں