کراچی: غیر قانونی باجوڑ جانیوالے 60 افراد ڈمپر سے برآمد

کراچی،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی سے غیر قانونی طور پر باجوڑ جانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔کراچی کے تھانے گڈاپ کی پولیس نے ایک ڈمپر سے 60 مسافروں کواتار کر 3 گھنٹے کے لیے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ٹرانسپورٹ مافیا نے ڈمپر سے مسافروں کو بھیجنے کی کوشش کی تھی، جبکہ مسافروں نے 2 لاکھ روپے میں مذکورہ ڈمپر کی بکنگ کروائی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں