سینیٹ الیکشن،میر صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے وہ کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں بھی شریک ہوئے اور آراء سے پارٹی کو آگاہ کیا چیئر مین سینیٹ پارٹی امیدواروں کا فیصلہ ہونے تک کوئٹہ میں ہی قیام کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں