سبی، تین موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں 3افراد جاں بحق

سبی:سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر بختیار آباد کے قریب لمجی کے مقام پر تین موٹر سائیکلیں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں 3افراد جان بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر بختیار آباد کے قریب لمجی کے مقام پر تین موٹر سائیکلیں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مجتبیٰ ولد محمد اسحاق، محمد عمیر ولد صالح محمد موقع پر جان بحق جبکہ ایک شخص شدیدزخمی ہوا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پولیس موقع پر پہنچی اور جان بحق ہونے والے افراد سمیت ذخمی شخص کو بی ایچ یو بختیار آباد میں طبی امداد کے بعد سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی بھی راستے میں دم توڑ گیا جس کی شناخت نہ شہداد ولد شادی خان کے نا م سے ہو ئی ہے جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع مستونگ تھانہ ولیخان کلی شیر خان سے بتایا جاتا ہے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز فورس نے شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں