کوئٹہ میں پیدا ہوا، تعلیم اور کاروبار بھی یہیں کیا، بی اے پی کا رکن نہیں ہوں، عبدالقادر

کوئٹہ:سینیٹ نشست کیلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے سابق امیدوار عبدالقادر نیکہا ہیکہ وہ پارٹی کے فیصلیکوکھلے دل سیتسلیم کرتے ہیں، عمران خان پر جان بھی قربان ہے، ان کے ساتھ تھا اور ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے بتایا کہ میں کوئٹہ میں پیدا ہوا، تعلیم اور کاروبار بھی یہیں کیا، میں نے لاہور میں کوئی پروجیکٹ نہیں کیا، کسی پر الزام لگاتے وقت کم ازکم ثبوت ضرور دیں،ڈاکٹر منیر بھی نیب زدہ ہیں، ان کیخلاف بھی کیسز ہیں۔ عبدالقادر نے بتایا کہ وہ 2012، 2013 سے پی ٹی آئی کے لاہور اور اسلام آباد کے جلسوں میں شریک رے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے دھرنوں میں لاجسٹک سپورٹ بھی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) میں میری شمولیت کے ثبوت دکھا دے،میں بی اے پی کا رکن نہیں ہوں، بلوچستان میں آزاد رکن بکنے کے لیے ہے ہی نہیں۔خیال رہے کہ مسلسل تنقید کے بعد تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔واضح رہے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں