قومی مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے برطانوی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پشاور: جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
عرفان محسود نے برطانوی کھلاڑی پیڈی ڈوئل کا ایک منٹ میں 36 اسٹار جمپس کا ریکارڈ توڑا۔
قومی مارشل آرٹس کھلاڑی نے بتایا کہ برطانوی کھلاڑی نے 2013 میں ریکارڈ بنایا تھا، 8 سال بعد یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
عرفان محسود نے بتایا کہ اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑ چکا ہوں، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، فلپائن اور عراق کے کئی ریکارڈ بھی توڑ چکا ہوں۔
Load/Hide Comments