تھر پارکر: 13 ماہ کے دوران 125 سے زائد خواتین کی خودکشی

تھر پارکر: تھر پارکر میں 13 ماہ کے دوران 125 سے زائد خواتین نے خودکشی کرلی۔گزشتہ سال محکمہ صحت غیر سرکاری تنظیم کے درمیاں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کے لیے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات رک نہ سکے اس حوالے سے مٹھی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جہاں ماہرین نفسیات، سول سوسائٹی اور غیرسرکاری تنظ?یوں نے خودکشی کے عوامل اور مسائل پر گفتگو کی۔سماجی اور اقتصادی مسائل کو حل کیے بغیر تھر میں خودکشی کے واقعات کو روکنا ممکن نہیں تاہم کمیونٹی میں آگاہی مہم کے ذریعے ان واقعات کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں