ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا، احسن اقبال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ابھی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے اسی سیل میں جھوٹے مقدمے میں ڈالا، مگر ہم نے بیرون ملک جا کر پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، پاکستان ایک خاندان ہے ہم کبھی اپنے جھگڑوں کو گھر سے باہر جا کر حل نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ذمے داری کا ثبوت دینا چاہیے، پاکستان کے اداروں اور مسلح افواج کے خلاف کوئی ہرزہ سرائی کرے گا تو اس سے سختی سے نمٹنا چاہیے، ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حلات میں کے پی کے لیے سب سے بڑا چلینج دہشت گردی ہے، ا±مید ہے کے پی حکومت وہاں امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، امید ہے کے پی حکومت اپنا آئینی کردار ادا کرے گی۔
Load/Hide Comments


